Quantcast
Channel: लघुकथा
Viewing all articles
Browse latest Browse all 2466

کباڑ- سبھاش نیرو/ कबाड़

$
0
0

ترجمہ :راشد امین ندوی

بیٹے کو تین کمرے کا فلیٹ ملا تھا، مزدوروں کے ساتھ مزدور بنے کشن بابو سامان کو خوشی خوشی ٹرک سے اتروا رہے تھے، ساری عمر کرایے کے مکان میں گلا دی. کچھ بھی ہو خود تنگی میں رہ کر بیٹے کو اعلی تعلیم دلانے کا پھل خدا نے انہیں دے دیا تھا. بیٹا سیدھا افسر لگا اور لگتے ہی کمپنی کی جانب سے اتنا بڑا فلیٹ اسے مل گیا.

بیٹا سیدھے آفس چلا گیا تھا، کشن بابو اور ان کی بہو دو مزدوروں کی مدد سے سارا سامان فلیٹ میں لگواتے رہے.

دوپہر کو لنچ کے وقت بیٹا آیا تو دیکھ کر دنگ رہ گیا، سارا سامان قرینے سے سجا سنوار کر رکھا گیا تھا. ایک بیڈروم دوسرا ڈرائنگ روم، تیسرا والد صاحب اور مہمانوں کے لیے. واہ!

بیٹے نے پورے فلیٹ کا معائنہ کیا، بڑا سا کچن، کچن کے ساتھ بڑا سا ایک اسٹور، جس میں فالتو کا کباڑ پڑا تھا، اس نے غور سے دیکھا اور سوچنے لگا. اس نے فوراً بیوی کو لے جا کر سمجھایا “دیکھو اسٹور سے سارا کباڑ و کچرا باہر پھنکواؤ، وہاں تو ایک چارپائی آرام سے آ سکتی ہے، ایسا کرو اس کی اچھی طرح سے صفائی کروا کر والد صاحب کی چارپائی وہیں لگوا دو، تیسے کمرے کو میں اپنا ریڈنگ روم بناؤں گا.

رات کو اسٹور میں بچھی چارپائی پر لیٹتے ہوئے کشن بابو کو اپنے بوڑھے بدن سے پہلی بار کباڑ کی سی بدبو آ رہی تھی.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 2466

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>